ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انصار کا ایک آدمی تھا جس کی کنیت ابوشعیب تھی، اس کا ایک غلام قصاب تھا، اس نے کہا: میرے لیے کھانا تیار کرو جو کہ پانچ افراد کے لیے کافی ہو، تاکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعوت دوں کہ آپ ان میں سے پانچویں ہوں، اس نے اس کے لیے مختصر سا کھانا تیار کیا، پھر وہ (ابوشعیب) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو دعوت دی، تو ایک اور (چھٹا) آدمی ان کے ساتھ آنے لگا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوشعیب! ایک اور آدمی ہمارے ساتھ آ رہا ہے، اگر تم چاہو تو اسے اجازت دے دو اور اگر چاہو تو اسے چھوڑ دو۔ “ اس نے عرض کیا: کوئی نہیں! اسے بھی اجازت ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3219]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5461) و مسلم (2036/138)»