انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر و مدینہ کے درمیان تین راتیں قیام فرمایا، آپ نے صفیہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تعلق زن و شو قائم کیا تو میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمہ کی دعوت دی، اس میں روٹی تھی نہ گوشت، بس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چمڑے کی ایک چٹائی منگائی، اسے بچھا دیا گیا اور اس (دسترخوان) پر کھجور، پنیر اور گھی چُن دیا گیا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3214]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (4213)»