قدامہ بن عبداللہ بن عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قربانی کے دن اپنی سرخی مائل سفید اونٹنی پر بیٹھ کر کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا، وہاں کسی کو روکا جا رہا تھا نہ ہٹایا جا رہا تھا اور نہ ہی یہ کہا جا رہا تھا کہ ہٹ جاو ٔ! ہٹ جاؤ! حسن، رواہ الشافعی و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2623]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، تقدم: 2583، رواه الشافعي في الأم (213/2) و الترمذي (903 وقال: حسن صحيح) و النسائي (270/5 ح 3063) و ابن ماجه (3035) والدرامي (62/2ح 1907)»