سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ سے دریافت کیا گیا کہ علم کی وہ کیا حد ہے جہاں پہنچ کر انسان فقیہ بن جاتا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے امور دین کے متعلق چالیس احادیث یاد کیں اور انہیں آگے امت تک پہنچایا تو اللہ اسے فقیہ کی حیثیت سے اٹھائے گا اور روز قیامت میں اس کے حق میں شفاعت کروں گا اور گواہی دوں گا۔ “ اس حدیث کو بیہقی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 258]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (1726 و سنده موضوع) ٭ نوح بن ذکوان ضعيف و أخوه أيوب: منکر الحديث، والحسن البصري عنعن، و عبد الملک بن ھارون بن عنترة کذاب و للحديث طرق کثيرة کلھا ضعيفة .»