جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کرنے کا ارادہ فرمایا تو لوگوں میں اعلان کیا، وہ اکٹھے ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ”بَیْدَاء“ کے مقام پر تشریف لائے تو احرام باندھا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2553]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البخاري (لم أجده) [والترمذي (817) و أصله في صحيح مسلم (1218) ] ٭ قال الشيخ عبيد الله المبارکفوري في مرعاة المفاتيح: ’’ھذا ليس في صحيح البخاري، لا بلفظه و لا بمعناه‘‘ .»