شُتیر بن شکل بن حُمید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، میں نے عرض کیا، اللہ کے نبی! مجھے کوئی ایسا دم سکھائیں کہ میں اس کے ذریعے پناہ حاصل کیا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو: ”اے اللہ! میں اپنے کان، اپنی آنکھ، اپنی زبان، اپنے دل اور اپنی منی کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2472]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1551) و الترمذي (3492 وقال: حسن غريب) والنسائي (267/8 ح 5486) [وصححه الحاکم (533/1) ووافقه الذهبي] »