ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجۃ الوداع کے خطبہ میں فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے کوئی چیز خرچ نہ کرے۔ “ عرض کیا گیا، اللہ کے رسول! کھانا بھی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو ہمارا بہترین مال ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (670 و قال: حسن.)»