ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی مسلمان کسی مسلمان کو لباس فراہم کرتا ہے تو جب تک اس لباس کا ایک ٹکڑا اس پر رہتا ہے تو وہ شخص اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1920]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (لم أجده) والترمذي (2484 وقال: حسن غريب.) [و صححه الحاکم (196/4) و تعقبه الذهبي. ] ٭ خالد بن طھمان أبو العلاء: خلط قبل موته بعشر سنين و کان قبل ذلک ثقة، قاله ابن معين، فالحديث ضعيف من أجل اختلاطه.»