ابن عمر رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کیا گیا، اس نے اسے باندھ رکھا تھا، حتیٰ کہ وہ بھوک کی وجہ سے مر گئی، اس نے خود اسے کھلایا نہ اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا لیتی۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1903]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3318) و مسلم (2242 کلاھما من حديث أبي ھريرة)»