موسی بن طلحہ ؒ بیان کرتے ہیں، ہمارے پاس معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی وہ تحریر ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں عطا کی تھی، جس میں انہوں نے ان کو حکم فرمایا تھا کہ گندم، جو، منقی اور کھجور میں سے زکوۃ لی جائے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1803]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (40/6 بعد ح 1579 بدون سند) [والحاکم (401/1) والبيھقي (128/4) و أحمد (228/5) ] ٭ سفيان الثوري مدلس و عنعن و للحديث طرق کلھا ضعيفة.»