انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مومن کے لیے دو دروازے ہیں، ایک دروازے سے اس کے اعمال اوپر چڑھتے ہیں اور ایک دروازے سے اس کا رزق نازل ہوتا ہے، جب وہ فوت ہو جاتا ہے تو وہ دونوں اس پر روتے ہیں، پس یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”ان پر آسمان رویا نہ زمین۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3255 و قال: غريب) ٭ موسي بن عبيدة و يزيد بن أبان: ضعيفان.»