انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک عورت کے پاس سے گزر ہوا جو ایک قبر کے پاس رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ “ اس نے کہا: مجھ سے دور رہو، کیونکہ تم میری مصیبت سے دوچار نہیں ہوئے، اس نے آپ کو دیکھ کر نہ پہچانا تو اسے بتایا گیا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، پس وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے پر حاضر ہوئی تو اس نے دیکھا کہ وہاں کوئی دربان نہیں تھا، اس نے عرض کیا: میں آپ کو پہچان نہیں سکی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”صبر تو ابتدائے صدمہ کے وقت ہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1728]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1283) و مسلم (926/15)»