ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں فرماتے: ”اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کی توفیق کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملت و دین پر۔ “ اور ایک روایت میں ہے: ”اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے پر۔ “ احمد، ترمذی، ابن ماجہ، اور ابوداؤد نے دوسری روایت بیان کی ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1707]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (59/2 ح 2533) و الترمذي (1046 وقال: حسن غريب.) و ابن ماجه (1550) و أبو داود (3213)»