واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مسلمان شخص کی نماز جنازہ پڑھائی تو میں نے آپ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! فلاں تیرے ذمے اور تیری رحمت کے سائے میں ہے، اسے فتنہ قبر اور عذاب جہنم سے بچا، تو اہل وفا اور اہل حق ہے، اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما، بے شک تو بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1677]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (3202) و ابن ماجه (1499) ٭ الوليد بن مسلم صرح بالسماع المسلسل عند ابن المنذر في الأوسط (441/5)»