عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مریض کے پاس جاؤ تو اسے کہو کہ وہ تمہارے حق میں دعا کرے، کیونکہ اس کی دعا، فرشتوں جیسی ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1588]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (1441) ٭ ميمون بن مھران: لم يسمع من عمر، قاله المنذري.»