جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو جبکہ مریض یا مسافر یا عورت یا بچہ یا مملوک نہ ہو اس پر جمعہ کے روز جمعہ پڑھنا فرض ہے۔ اور جو شخص کھیل یا تجارت کی وجہ سے بے اعتنائی برتے تو اللہ اس سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ بے نیاز قابل تعریف ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارقطني (3/2 ح 1560) ٭ ابن لھيعة ضعيف بعد اختلاطه و معاذ بن محمد الأنصاري: مجھول الحال، و أبو الزبير مدلس و عنعن.»