عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زوال آفتاب کے بعد نماز ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ گھڑی ہے جب آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، لہذا میں پسند کرتا ہوں کہ اس وقت میرا کوئی عمل صالح اوپر جائے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (478 وقال: حسن غريب.) [و النسائي في الکبري: 331] »