سالم ؒ کی اپنے والد (عبداللہ رضی اللہ عنہ) سے مروی ایک روایت میں ہے، انہوں نے کہا، عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بلال ؒ کی طرف متوجہ ہو کر اسے بہت زیادہ برا بھلا کہا، اس طرح برا بھلا کہتے ہوئے میں نے انہیں کبھی نہیں سنا، اور انہوں نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بیان کر رہا ہوں جبکہ تم کہتے ہو کہ اللہ کی قسم! ہم انہیں ضرور روکیں گے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (135/ 442)»