ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو سیاہ چیزوں، سانپ اور بچھو کو قتل کر دو خواہ (تم) نماز میں ہو۔ “ احمد، ابوداؤد ترمذی اور نسائی کی روایت اسی معنی میں ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1004]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (2/ 233 ح 7178) و أبو داود (921) والترمذي (390 وقال: حسن صحيح) و النسائي (3/ 10 ح 1203، 1204) [و ابن ماجه (1245) و صححه ابن حبان (528) وابن خزيمة (869) والحاکم (1/ 256) ووافقه الذهبي .] »