1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
59.  باب شكاية الجار 
59. ہمسائے کی شکایت کرنا
حدیث نمبر: 92
92/124 (حسن صحيح) عن أبي هريرة قال: قال رجل يا رسول الله! إن لي جاراً يؤذيني، فقال:"انطلق. فأخرج متاعك إلى الطريق". فانطلق فأخرج متاعه، فاجتمع الناس عليه، فقالوا: ما شأنك؟ قال: لي جار يؤذيني، فذكرت للنبي صلى الله عليه وسلم فقال:" انطلق. فاخرج متاعك إلى الطريق" فجعلوا يقولون: اللهم! العنه، اللهمّ! أخزه، فبلغه، فأتاه فقال: ارجع إلى منزلك، فوالله! لا أوذيك.
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اﷲ! میرا ایک ہمسایہ ہے جو مجھے دکھ پہنچاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ، اپنا سامان گھر سے نکال کر راستے پر رکھ دو۔ وہ گیا اور اس نے اپنا سامان نکال کر راستہ میں رکھ دیا۔ لوگ اس پر جمع ہو گئے اور پوچھنے لگے: آپ کو کیا ہوا۔ اس نے کہا: میرا ہمسایہ مجھے دکھ پہنچاتا ہے۔ جب میں نے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ، اور اپنا سامان نکال کر راستے پر رکھ دو۔ تو سب لوگ کہنے لگے: اے اللہ! اس پر لعنت کر، اے اللہ اس کو ذلیل کر۔ جب یہ بات ہمسایہ تک پہنچی وہ اس کے پاس آیا اور اس نے کہا: اپنے گھر واپس چلے جاؤ۔ اللہ کی قسم اب میں کبھی تمہیں دکھ نہ پہنچاؤں گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 92]