1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
52.  باب لا يشبع دون جاره 
52. ہمسائے کو چھوڑ کر پیٹ بھر کر کھانا (پڑوسی بھوکا) ہو خود جی بھر کر نہ کھائے
حدیث نمبر: 82
82/112 (صحيح) عن عبد الله بن المساور قال: سمعت ابن عباس يخبر ابن الزبير يقول سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" ليس المؤمن الذي يشبع، وجارُه جائع".
عبداللہ بن مساور سے مروی ہے کہتے ہیں میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا وہ سیدنا عبداﷲ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو بتاتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ مسلمان وہ نہیں کہ جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا ہمسایہ بھوکا ہو۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 82]