76/103 عن المقداد بن الأسود قال: سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم أصحابه عن الزنى؟ قالوا: حرامٌ ؛ حرمه الله ورسوله. فقال:" لأن يزني الرجل بعشر نسوة، أيسر عليه من أن يزني بامرأة جاره" وسألهم عن السرقة؟ قالوا: حرام؛ حرمه الله عز وجل ورسوله. فقال:" لأن يسرق من عشرة أهل أبياتٍ، أيسر عليه من أن يسرق من بيت جاره".
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے زنا کے متعلق سوال کیا۔ لوگوں نے عرض کیا: یہ حرام ہے، اﷲ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی دس عورتوں سے بدکاری کرے تو یہ اس سے کم درجے کا گناہ ہو گا کہ وہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرے۔“ اور ان سے پوچھا: ”چوری کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ حرام ہے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کا دس گھروں سے چوری کرنا اس سے کم درجے کا گناہ ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ کے گھر سے چوری کرے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 76]