565/731 عن أبي نوفل بن أبي عقرب: أن أباه سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن الصوم؟ فقال:" صم يوماً من كل شهر". قلت: بأبي أنت وأمي، زدني.قال:"زدني، زدني! صم يومين من كل شهر". قلت: بأبي أنت وأمي، زدني؛ فإني أجدني قوياً. فقال:" إني أجدني قوياً، إني أجدني قوياً!". فأفحم حتى ظننت أنه لن يزيديني، ثم قال:" صم ثلاثة من كل شهر".
ابونوفل بن ابی عقرب سے روایت ہے کہ ان کے والد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارے میں سوال کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ماہ میں ایک روزہ رکھ لیا کرو۔“ میں نے عرض کیا آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں اور زیادہ اجازت فرمائیے۔ فرمایا: ”یہ کیا ہے کہ زیادہ کریں، زیادہ کریں۔ ہر ماہ میں دوروزے رکھ لو“، میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں اپنے آپ کو اس سے زیادہ قوی پاتا ہوں، فرمایا: زیادہ قوی پاتا ہوں، زیادہ قوی پاتا ہوں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔ یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا ہر ماہ تین روزے رکھ لیا کرو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 565]