548/707 عن عبد الله بن مسعود: إذا كان على أحدكم إمام يخاف تغطرسه، أو ظلمه، فليقل:"اللهم رب السماوات السبع ورب العرش العظيم، كن لي جاراً من فلان بن فلان وأحزابه من خلائقك؛ أن يفرط علي أحد منهم، أو يطغى، عز جارك، وجل ثناؤك، ولا إله إلا أنت".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: جب تم پر کوئی ایسا حاکم ہو جس کی سخت گیری اور ظلم کا خوف ہو تو یہ کہا کرو «اللهم رب السماوات السبع ورب العرش العظيم، كن لي جاراً من فلان بن فلان وأحزابه من خلائقك؛ أن يفرط على أحد منهم، أو يطغى، عز جارك، وجل ثناؤك، ولا إله إلا أنت»”اے اللہ! سات آسمانوں کے رب اور عرش عظیم کے رب تو اپنی مخلوق میں سے فلاں بن فلاں سے اور اس کے گروہ سے مجھے پناہ دینے والا بن جا یہ کہ ان میں سے کوئی مجھ پر حملہ کرے یا زیادتی کرے تیری پناہ طاقت ور ہے اور تیری تعریف بڑی عظیم ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 548]