520/966 عن أبي هريرة، قال:"كان النبي صلى الله عليه وسلم يتعوذ من جهد البلاء(6)، ودرك الشقاء(7)، وسوء القضاء، وشماتة الأعداء". قال سفيان: في الحديث ثلاث، زدتُ أنا واحدة، لا أدري أيتهن(8).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آزمائش کی سختیوں سے، بدبختی کے پا لینے سے، تقدیر کے برے فیصلے سے اور دشمنوں کے ہنسنے سے پناہ مانگتے تھے۔ سفیان نے کہا: حدیث میں تین باتوں کا ذکر ہوا ہے، میں نے چوتھی کا اضافہ کیا ہے میں نہیں جانتا وہ کون سی ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 520]