518/666 عن محمد بن كعب القرظي: قال معاوية بن أبي سفيان على المنبر:"إنه لا مانع لما أعطيت، ولا معطي لما منع الله، ولا ينفع ذا الجد منه الجد. ومن يرد الله به خيراً يفقهه في الدين". سمعت هؤلاء الكلمات من النبي صلى الله عليه وسلم، على هذه الأعواد.
محمد بن کعب قرظی سے روایت ہے، انہو ں نے کہا: سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے منبر پر کہا: بے شک جو چیز تو دے دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے اللہ روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی صاحب دولت کو اس کی دولت تجھ سے فائدہ نہیں دے سکتی، جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کلمات (منبر کی) انہی لکڑیوں پر سنے ہیں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 518]