251. باب من ذكر عنده النبى صلى الله عليه وسلم فلم يصل عليه
حدیث نمبر: 501
501/644 عن جابر بن عبد الله: أن النبي صلى الله عليه وسلم رقى المنبر، فلما رقى الدرجة الأولى قال:"آمين". ثم رقى الثانية، فقال:"آمين".. ثم رقى الثالثة: فقال:"آمين". فقالوا: يا رسول الله! سمعناك تقول:"آمين" ثلاث مرات؟ قال:"لما رقيت الدرجة الأولى جاءني جبريل صلى الله عليه وسلم، فقال: شقي عبد أدرك رمضان فانسلخ منه ولم يغفر له. فقلت: آمين. ثم قال: شقي عبد أدرك والديه أو أحدهما فلم يدخلاه الجنة. فقلت: آمين. ثم قال: شقي عبد ذكرتَ عنه ولم يصل عليك. فقلت: آمين".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، جب آپ پہلی سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر جب تیسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم نے سنا کہ آپ نے تین بار آمین کہا:؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں پہلی سیڑھی پر چڑھا تو جبریل میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: بدبخت ہوا وہ بندہ جس پر رمضان آیا اور گزر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، میں نے اس پر کہا: آمین، پھر کہا: بدبخت ہوا وہ بندہ جس نے والدین کو ان دونوں کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا اور ان کی خدمت کی وجہ سے جنت میں نہ جا سکا اس پر میں نے کہا: آمین، پھر کہا: بدنصیب ہوا وہ انسان جس کے سامنے آپ کا ذکر آیا اور اس نے آپ پر درود نہ پڑھا، میں نے کہا: آمین۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 501]