489/626 عن عبد الله بن عمرو قال: قال رجلٌ:"اللهم اغفر لي ولمحمدٍ وحدنا! فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" لقد حجبتها عن ناس كثير".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: ایک شخص نے کہا: اے اللہ! میری اور محمد کی صرف ہم دونوں کی بخشش فرما۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اپنی دعا کو بہت سے لوگوں سے روک دیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 489]