485/621 عن أبي بردة، سمعت الأغر- رجل من جهينة- يحدث عبد الله بن عمر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"توبوا إلى الله ؛ فإني أتوب إليه كل يوم مائة مرة".
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے جہینہ کے ایک شخص اغر سے سنا وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی بارگاہ میں توبہ کیا کرو، میں تو اللہ کی بارگاہ میں ہر روز سو بار توبہ کرتا ہوں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 485]