482/618 عن ابن عمر قال: إن كنا لنعد في المجلس للنبي صلى الله عليه وسلم:"رب اغفر لي وتب عليّ، إنك أنت التواب الرحيم"(1) مائة مرة.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا: ہم ایک مجلس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا سو مرتبہ شمار کرتے تھے: «رب اغفر لي وتب عليّ، إنك أنت التواب الرحيم»”اے رب! میری مغفرت فرما اور میری توبہ قبول کر بے شک تو توبہ قبول کرنے والا رحمت کرنے والا ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 482]