476/608 عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا دعا أحدكم، فليعزم في الدعاء، ولا يقل: [وفي رواية: إذا دعوتم الله فاعزموا في الدعاء ولا يقولن أحدكم/659) اللهم إن شئت فأعطني، فإن الله لا مستكره له".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو پورے عزم کے ساتھ دعا کرے اور یہ نہ کہے (اور ایک روایت میں ہے: جب تم اللہ سے دعا کرو تو پورے عزم کے ساتھ دعا کرو اور تم میں سے کوئی یوں نہ کہے) کہ یا اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے دے دے کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 476]