1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
239.  باب البغي
حدیث نمبر: 462
462/593 عن معاوية بن قرة قال: كنت مع معقل المزني، فأماط أذى عن طريق فرأيت شيئاً فبادرته. فقال: ما حملك على ما صنعت يا ابن أخي؟ قال: رأيتك تصنع شيئاً فصنعته. فقال: أحسنت يا ابن أخي! سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"من أماط أذى عن طريق مسلمين، كتب له حسنة، ومن تقبلت له حسنة، دخل الجنة".
معاویہ بن قرہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں معقل مزنی کے ساتھ تھا تو انہوں نے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دی میں نے بھی ایک چیز دیکھی تو میں نے بڑھ کر اسے ہٹا دیا اس پر معقل نے کہا: اے میرے بھتیجے! تم نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے کہا: میں نے آپ کو ایک کام کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے بھی کیا۔ انہوں نے کہا: اے بھتیجے! تم نے اچھا کیا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے مسلمانوں کی راہ سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹا دی تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور جس کی ایک نیکی بھی قبول ہو جائے وہ جنت میں جائے گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 462]
تخریج الحدیث: (حسن)