1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
239.  باب البغي
حدیث نمبر: 460
460/591 عن بكار بن عبد العزيز، عن أبيه، عن جده [ أبي بكرة]، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" كل ذنوب يؤخر الله منها ما شاء إلى يوم القيامة إلا البغي، وعقوق الولدين، أو قطعية الرحم، يعجل لصاحبها في الدنيا قبل الموت".
بکار بن عبدالعزیز اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (ابوبکرہ) سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام گناہوں میں سے جن کی سزا اللہ چاہے گا قیامت کے دن تک موخر کر دے گا سوائے ظلم، والدین کی نافرمانی اور قطع رحمی کے۔ ایسے آدمی کو اللہ موت سے پہلے دنیا میں ہی جلد سزا دے دیتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: (صحيح)