450/577 عن عبدة بن حزنٍ قال: تفاخر أهل الإبل وأصحاب الشاء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" بعث موسى وهو راعي غنم، وبعث داود وهو راعي، وبعثت أنا وأنا أرعى غنماً لأهلي بالأجياد"(4).
عبدہ بن حزن کہتے ہیں اونٹوں کے مالکوں نے اور بکریوں کے مالکوں نے آپس میں ایک دوسرے سے فخر کا مقابلہ کیا (اونٹوں کے مالک کہتے تھے کہ ہماری برتری ہے اور بکریوں کے مالک کہتے تھے کہ ہماری برتری ہے)۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب موسیٰ علیہ السلام کو نبی بنایا گیا تو وہ بکریوں کے چرواہے تھے، داؤد علیہ السلام کو نبی بنایا گیا تو وہ بھی چرواہے تھے اور جب مجھے نبی بنایا گیا تو میں اجیاد محلہ میں اپنے گھر والوں کی بکریاں چراتا تھا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 450]