1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
24. باب من وصل رحمه أحبه أهله
24. جو رشتہ داری کو ملاتا ہے اس کے اہل و عیال اس سے محبت کرتے ہیں
حدیث نمبر: 43
43/58 عن ابن عمر قال:"من اتقى ربه، ووصل رحمه، نُسّىءَ في أجله، (وفي لفظ: أُنسيء له في عُمُرهِ /59) وثرى ماله، وأحبه أهله".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جو اپنے رب سے ڈرتا ہے اور رشتہ داری کو ملاتا ہے اس کی عمر کو لمبا کر دیا جاتا ہے (اس کی موت میں تاخیر کر دی جاتی ہے)۔ اس کے مال میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اور اس کے گھر کے افراداس سے محبت کرتے ہیں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: (حسن)