359/462 عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت: دخل رهط من اليهود على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: السام عليكم، قالت عائشة: ففهمتها فقلت: عليكم السام واللعنة. قالت: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" مهلاً يا عائشة! إن الله يحب الرفق في الأمر كله". فقلت: يا رسول الله! أو لم تسمع ما قالوا؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" قد قلت وعليكم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہودیوں کی ایک جماعت آئی اور انہوں نے کہا: «السَّامُ عَلَيْكُمْ» تم پر ہلاکت آئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں بھانپ گئی میں نے کہا: «عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ»، کہتی ہیں: اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہرو، اے عائشہ! بیشک اللہ سارے کاموں میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔“ میں نے کہا: کہ یا رسول اللہ! کیا آپ نے سنا نہیں جو انہوں نے کہا:؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہہ دیا ہے: ” «وَعَلَيْكُمْ» اور تم پر بھی وہی ہو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 359]