1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
170.  باب المتهجرين
حدیث نمبر: 314
314/406 عن أبي أيوب الأنصاري؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام، يلتقيان فيقرض هذا ويعرض هذا، وخيرهما الذي يبدأ بالسلام".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ مدت تک قطع تعلقی کیے رکھے، دونوں ایک دوسرے سے ملیں، وہ اس سے کترا جائے اور یہ اس سے کترا جائے، ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: (صحيح)