1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
168.  باب هجرة المسلم
حدیث نمبر: 312
312/403 عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إني لأعرف غضبك ورضاك". قالت: قلتُ وكيف تعرف ذلك يا رسول الله؟ قال:" إنك إذا كنت راضيةً، قلتِ: بلى، ورب محمدٍ، وإذا كنت ساخطة! قلتِ: لا، ورب إبراهيم".قالت: أجل! لستُ أهاجر إلا اسمك.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جانتا ہوں تم کب ناراض ہوتی ہو اور کب راضی ہوتی ہو۔ میں نے عرض کیا آپ کو یہ کیسے معلوم ہو جاتا ہے؟ فرمایا: بیشک! جب تم خوش ہوتی ہو تو تم (قسم کھاتے وقت) یہ کہتی ہو، ہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کی قسم اور جب تم ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو: ہاں! ابراہیم کے رب کی قسم، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: جی ہاں! ایسا ہی ہے یا رسول اللہ، میں صرف آپ کے نام کا مقاطعہ کرتی ہوں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: (صحيح)