1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
165.  باب إصلاح ذات البين
حدیث نمبر: 304
304/392 عن ابن عباس:? فاتقوا الله وأصلحوا ذات بينكم? [الأنفال: 1]. قال:" هذا تحريجٌ من الله على المؤمنين(1) أن يتقوا الله وأن يصلحوا ذات بينهم".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے آیت قرانی «فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ»اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح صفائی رکھو کے بارے میں فرمایا: یہ حکم اللہ کی طرف سے اہل ایمان پر واجب ہے کہ وہ اللہ سے ڈریں اور آپس میں صلح صفائی رکھا کریں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: (صحيح الإسناد موقوفاً)