292/379 (صحيح) عن عبد الله بن عمر؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" عُذبت امرأة في هرة، حسبتها حتى ماتت جوعاً، فدخلت فيها النار، يقال- والله أعلم-: لا أنت أطعمتيها، ولا سقيتيها حين حبستيها، ولا أنت أرسلتيها فأكلت من خشاش الأرض".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت کو بلی کے سلسلے میں عذاب کیا گیا جس نے اسے باندھ دیا تھا، یہاں تک کہ وہ بھوکی پیاسی مر گئی۔ وہ اس بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہو گئی اس سے کہا جائے گا: (اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے) کہ جب تو نے اسے باندھ کر رکھا تھا تو نہ اسے کھلایا اور نہ اسے پلایا، اور نہ ہی اسے آزاد چھوڑ دیا کہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 292]