290/377 (صحيح الإسناد) عن أبي هريرة، قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم رجلٌ ومعه صبي، فجعل يضمه إليه. فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" أترحمه؟" قال: نعم. قال:"فالله أرحم بك، منك به، وهو أرحم الراحمين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا۔ وہ اپنے بچے کو گلے لگاتا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم کو اس پر رحم آتا ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: ”جتنا تم اس پر رحم کرتے ہو اللہ کو اس سے بھی زیادہ تم پر رحم آتا ہے، اور وہ رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کررحم کرنے والا ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 290]