227/296- عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من سيدكم يا بني سلمة؟" قلنا: جد بن قيس، على أنا نبخله. قال:" وأي داء أدوى من البخل؟ بل سيدكم عمرو بن الجموح". وكان عمرو على أصنامهم في الجاهلية، وكان يولم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا تزوج.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی سلمہ تمہارا سردار کون ہے؟“ ہم نے عرض کیا: جد بن قیس۔ اگرچہ ہم لوگ اسے بخیل قرار دیتے ہیں۔ فرمایا: ”بخل سے مہلک اور کون سی بیماری ہو سکتی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار عمر و بن جمو ح ہے۔“ عمرو جاہلیت میں ان کے بتوں کا انتظام کرتا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نکاح کرتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ولیمہ کرتا تھا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 227]