206/272(صحيح)- عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" أخبركم بأحبكم إلي، وأقربكم مني مجلساً يوم القيامة؟"، فسكت القوم، فأعادها مرتين أو ثلاثاً. قال القوم: نعم يا رسول الله! قال:" أحسنكم خلقاً".
عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ تم میں سے کون مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے اور کس کا مقام قیامت کے دن مجھ سے قریب ترین ہو گا؟“ تمام لوگ اس پر خاموش رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین بار ا س بات کو دہرایا، لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ۔ فرمایا: ”تم میں جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 206]