197/260 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" والذي نفسي بيده! لا تدخلوا الجنة حتى تُسلموا، ولا تسلموا حتى تحابوا، وأفشوا السلام تحابّوا، وإياكم والبغضةَ؛ فإنها هي الحالقةُ، لا أقول لكم: تحلق الشعر، ولكن تحلق الدين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ جنت میں اس وقت تک نہیں جا سکتے جب تک کہ مسلمان نہ ہو جاؤ اور تم مسلمان اس وقت تک نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ اور سلام کو عام کرو اس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو گے اور باہمی نفرت سے بچو، بیشک یہ تو مونڈ دینے والی ہے۔ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ بالوں کو مونڈتی ہے، بلکہ یہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 197]