1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
106.  باب المسلم مرآة أخيه 
حدیث نمبر: 179
179/240 عن المستورد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من أكل بمسلم أكلة(3)؛ فإن الله يطعمه مثلها من جهنم، ومن كُسِيَ برجل مسلم، فإن الله عز وجل يكسوه من جهنم، ومن قام برجل مقام رياء وسمعة؛ فإن الله يقوم به مقام رياء وسمعة يوم القيامة".
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مسلمان کی برائی کرنے کے بعد کچھ کھا لے (یعنی حاصل کر لے) / جس نے کسی مسلمان کو کسی کھانے کا ذریعہ بنایا۔ (اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی کی کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو کوئی دوسرا آدمی اس کے پاس جاتا ہے اور اس سے اس آدمی کی برائیاں کرتا ہے جس کی اس سے لڑائی ہوتی ہے اور وہ اس کے خلاف باتیں کر کے اس کے ہاں اپنا مقام بناتا ہے تاکہ یہ مجھے پسند کرے کہ یہ میرے دشمن کا دشمن ہے اور اسی برائیاں بیان کرنے میں وہ اپنائیت کے طور پر اسے کچھ عطاء کرتا ہے۔) اللہ اسے اسی کی مثل جہنم سے کھلائے گا اور جسے کسی مسلمان سے برائی کے بدلے کچھ پہنایا گیا اللہ اسے جہنم سے کچھ پہنائیں گے اور جو کسی آدمی کی برائی کرنے کے سبب ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہوا (وہ دوسرے کی برائی اس لیے بیان کر رہا ہے تاکہ اسے شہرت مل جائے ایک مقام مل جائے) اللہ اسے قیامت کے دن شہرت اور ریاکاری کے مقام پر کھڑا کریں گے۔ جو کسی مسلم کا ایک نوالہ کھائے گا اللہ تعالیٰ ویسا ہی نوالہ اسے جہنم کا کھلائے گا، اور جو کسی مسلمان کا کپڑا پہن لے گا اسے اللہ تعالیٰ جہنم کا لباس پہنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کے مقابلے کے مقام پر کھڑا ہو گا، اللہ اسے اپنے مقابلے پر کھڑا کرے گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: (صحيح)