170/230 عن أبي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"عرضت علي أعمال أمتي – حسنها وسيئها- فوجدت في محاسن أعمالها: أن الأذى يماط عن الطريق، ووجدت في مساوئ أعمالها: النخاعة في المسجد لا تدفن".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے سامنے میری امت کے اچھے اور برے اعمال پیش کیے گئے تو میں نے ان کے اچھے اعمال میں یہ پایا: تکلیف دہ چیز جس کو راستے سے ہٹایا جاتا ہے اور میں نے ان کے برے اعمال میں یہ پایا: وہ بلغم جو مسجد میں تھوکی گئی اور اسے دفن نہیں کیا گیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 170]