1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
87.  باب نفقة الرجل على عبده وخادمه صدقة 
87. کسی شخص کا اپنے خادم اور غلام پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 143
143/195 عن المقدام، سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" ما أطعمت نفسك فهو صدقة، وما أطعمت ولدك وزوجتك وخادمك فهو صدقة".
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جو اپنے آپ کو کھلاؤ وہ بھی صدقہ ہے، جو اپنے بچوں کو، بیوی کو اور خادم کو کھلاؤ وہ بھی صدقہ ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: (صحيح)