66. ایسے یتیم کی کفالت کرنے کی فضیلت جس کے ماں باپ دونوں نہ ہوں
حدیث نمبر: 101
101/135– عن سهل بن سعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"أنا وكافل اليتيم في الجنة هكذا" وقال بإصبعيه السبابة والوسطى.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور یتیم کا کفیل جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ساتھ اشارہ کیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 101]