سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”پھل کو نہ بیچو حتی کہ اس کی صلاحیت (پختگی) ظاہر ہو جائے۔“[مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 7]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: البيوع: باب بيع المزابنة: رقم الحديث: 2183، صحيح مسلم: البيوع: باب النهي عن بيع الثمار قبل بدو صلاحها: رقم الحديث: 1534: سالم عن ابن عمر»