سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ایک اعرابی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: احرام والا کون سے جانور قتل کر سکتا ہے؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کوا، چیل، چوہیا، کاٹنے والا کتا اور بچھو مار سکتا ہے۔“ ایوب کہتے ہیں میں نے نافع رحمہ اللہ سے سانپوں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ان کو مارنے میں اختلاف نہیں ہے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 33]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: جزاء الصيد: باب ما يقتل المحرم من الدواب: رقم الحديث: 1826، صحيح مسلم: الحج: باب ما يندب للمحرم وغيره … الخ: رقم الحديث: 1199»